Health Benefits Of GUAVA امرود کے فائدے

     

 تعارف   

امرود بہت فائدے مند پھل ہے .دنیا میں عام طورپرامرود کےچھوٹے درختوں کی اقسام پائی جاتی ہیں  .ان کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں .ان کی ساخت چاہے دنیا بھر میں مختلف ہو مگر پھل ایک ہی طرح کے ہوتے ہیں .امرود  کی مختلف  اقسام ہوتی  ہیں ۔ہمارے  ملک  میں  عام طور  پر  سب  سے زیادہ پیلے رنگ کے امرود ہوتے ہیں ۔ امرود  کی ایک ایسی قسم پائی جاتی  ہے جس  کے  پھول سرخ ہوتے  ہیں .اور اسکا گودا بھی عام طور  پر سرخ ہوتاہے 

                                       

 
                          فوائد 

امرودکے پتے اور ٹہنیاں پیچش کی  دواوؑں کی تیاری کے لئے استمال کیے  جاتے ہیں ۔اسکے پتوں کے  جوشاندے سے غرارے کرنے سے قے کی شکایت دور ہو  جاتی  ہے ۔اگر  امرود کچا کھایا جائے تو قبض کی شکایت ہوسکتی ہے جب کے پکا ہوا امرود قبض کشا ہوتا ہے امرود معدےکو طاقت بحشتا ہے اور  بھوک بڑھاتا ہے۔ اگر کسی کو بھوک کم لگتی ہو تو حکمااسے امرود  تجویز کرتے ہیں ۔امرود  پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔کچے امرود کو ہلکا سا بھون کر نمک کالی مرچ کے ساتھ کھایا جائے تو نہ صرف یہ مزہ دیتا بلکہ بلغم کو  خارج کر دیتا  ہے ۔اس سے  کھانسی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ 

 

امرود کےدرخت پر سال میں دو بار پھل لگتا ہے ۔اس میں حیاتین الف اور ج(وٹامن ایے اور سی )پائی جاتی ہے اس میں حیاتین ج کی  کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔اس کےعلاوہ 
    
  اس میں کیلشیم فاسفورس اور  فولاد بھی ہوتا ہے ۔امرود صحت بخش  پھل ہے ۔



     

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Health Benefits Of MANGO

Health Benefits of TOMATO

Health Benefits Of WATERMELON